Jasarat News:
2025-04-15@09:37:06 GMT

امریکی فضائیہ کا ایف 35جنگی طیارہ گرکر تباہ ‘ پائلٹ محفوظ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے فوجی اڈے پر فضائیہ کا ایف 35 جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ فوجی ترجمان کمانڈر کرنل پال ٹاؤن سینڈ نے بتایا کہ پائلٹ کو اڑان بھرنے کے بعد ہی طیارے میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ مقام پر گرنے کے چھوڑا اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کے لیے متعدد خطوط لکھے ہیں،لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ ایئر پورٹ پولیس کاشف  کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کررہی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں۔ یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔

متعلقہ مضامین

  • وہاڑی: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
  • وہاڑی کے قریب چھوٹاطیارہ گر کر تبا، پائلٹ محفوظ
  • وہاڑی: لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
  • وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے
  • وہاڑی: لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ
  • امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
  • شہد کا چھتہ اتارتے ہوئے درخت سے گرکر 55سالہ شخص جاں بحق
  • پاکستان تباہ کن ’امریکی ٹیرف‘ سے کے اثرات سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے؟  
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم