محمود آباد میں شہری گھرکی دہلیز پرلٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محمودآباد میں نجی بینک سے رقم لیکر نکلنے والا شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپیلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان شہری سے 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔
موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد بیگ تلاش کر کے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔
قیمتی بیگ واپس ملنے پر فاروق نامی شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔