Jasarat News:
2025-04-16@22:56:24 GMT

100 سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم پولیس کی حراست سے فرار

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں 100 سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔گزری انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے انتہائی مطلوب ملزم کے فرار کے کیس میں غفلت کے مرتکب ایس آئی او گزری محمد جمن شفقت منگی کو معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا

پشاور:

ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب روپے سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے امن وامان کے قیام کے لیے پولیس کو متعدد وسائل فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پولیس کو30 ارب روپے سے زائد مالیت کا سامان فراہم کیا گیا، جس میں 4ہزار ایس ایم جیز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں پشاور سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار ٹانک،میران شاہ،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان  تک پھیلا یا گیا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ پر 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخو ا پولیس میں 3797 نئی بھرتیاں کی گئی ہیں،  جن میں ضم اضلا ع سے 2423 بھرتیاں شامل ہیں۔ ضم اضلا ع کے 1196 اہلکاروں کو ایلیٹ پولیس فورس کی تربیت  دی گئی۔ ضم اضلاع میں 321 ملین کی لاگت سے 105 گاڑیوں کو بلٹ پروف کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس شہدا میں 36 کروڑروپے نقد جب کہ 100 کروڑ کے 501  پلاٹس تقسیم کیے گئے۔ جیلوں میں قیدیوں کو بہتر خوراک فراہم کرنے کے لیے 2ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اسی طرح قیدیوں کو ہنر سکھا کر ان کی تیار کردہ مصنوعات سے 11 ملین روپے حاصل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے کمائے گئے پیسے گھر بھیجنے کے لیے 210 بینک اکاونٹس بھی کھلوائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی میں مشتعل افراد کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر پتھراؤ، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا
  • شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار
  • کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
  • پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا
  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی