ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ملتان میں ایل پی جی باؤزر دھماکے میں زخمی مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔
26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوم کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل ایل پی جی باؤزر میں سے چھوٹے سلنڈروں میں گیس منتقلی کے دوران دھماکے سے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) ایک اور زائرین کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، رنگپور کے علاقے میں زائرین سے بھری کوسٹر الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر سخی سرور سے جھنگ دربار سلطان باہو جارہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کوسٹر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،15 زائرین کوسٹر حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، شدید زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور شفٹ کر دیا گیا، گزشتہ صبح بھی رنگپور میں زائرین کی بس کو حادثہ کے باعث 4افراد جاں بحق اور دس زائرین زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 1