لاہور : چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب بھی تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان اور کامران غلام  بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عامر جمال اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل

ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے 8 پاکستانی ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی حکام پاکستانی کار مکینکس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد مقتول پاکستانیوں کی لاشیں وآپس بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل
  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی شامل
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع
  • 16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے
  • ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل