بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبے میں مبینہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے سفارش کرتے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفرز خود کرواتے ہیں اور شکایتیں میرے خلاف کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پر کام کا بوجھ کم ہو، اس لیے پارٹی عہدہ آپ سے لیا تاکہ آپ گڈگورننس پر توجہ دے سکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، گورننس کو بہتر کریں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، آپ کو مکمل اختیار حاصل ہے، آپ صوبے میں مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔ ذرائع کے مطابق بانی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات ہوئی۔ علی امین گنڈا پور نے معاون خصوصی کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اخیتار ہے، جو بھی کرپشن میں ملوث ہے، قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین اس لیے

پڑھیں:

گنڈاپور کو مخالف دھڑے کی صوبے میں بیڈگورننس ‘ کرپشن کی شکایت پر ہٹایا 

پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے اور پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں۔ گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسف زئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف شکایات لگائیں۔ ان کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ مخالف دھڑے نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں بیڈگورننس اور کرپشن سے آگاہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی ہے۔ علی امین گنڈاپور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا، علی امین گنڈاپور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف اتنا کہا تھا کہ احتساب کا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، میرے کہنے پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی شکایات نہیں کی تھیں۔ احتساب کمیٹی پی ٹی آئی پر لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے بنائی۔ وزیراعلیٰ کیخلاف انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے شکایات نہیں کیں۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایل ایف کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود ہیں۔ آئی ایل ایف کا وزیراعلیٰ پر اعتماد ہے۔ ہم نے کسی کیخلاف شکایت نہیں، جنید اکبر کو مبارکباد کیلئے کال کی تھی۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور علی امین گنڈا پور کی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان نے گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے کیوں ہٹایا؟ دونوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی
  • گنڈاپور کو مخالف دھڑے کی صوبے میں بیڈگورننس ‘ کرپشن کی شکایت پر ہٹایا 
  • بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپور سے ملاقات، برہمی کا اظہار کیا
  • بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، شاہ فرمان اور جنید اکبر کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی