ایف بی آر کا ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں سیلزٹیکس رولز2006میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیبٹ،کریڈٹ کارڈ سمیت ہرقسم کی ٹرانزیکشنزکا ریکارڈمرتب کیاجائےگا اورپرائنٹ آف سیل پرٹرانزیکشنزکی سی سی ٹی وی نگرانی بھی ہوگی۔
تمام کاروباروں کوایف بی آرکےکمپیوٹرسسٹم سےمنسلک کیاجائےگا، جبکہ ای انوائسنگ ہارڈویئرسافٹ ویئر کو ایف بی آرکمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 961 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پرسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔