آزاد کشمیر :برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مظفر آباد:آزادکشمیر میں شدید برفباری ہونے کے بعد موسم ایک مرتبہ پھرمکمل ابرآلود ہوگیا،ہرطرف کالے بادل چھاگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری صبح سے جاری ہے جبکہ وادی لیپہ کی بلند پہاڑوں پر بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،دارالحکومت مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں کالے بادل چھا ئے رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے،بادل چھا جانے سے سردی کی شدت دن کے وقت بھی برقرار ہے۔ خیال رہےکہ برفباری کے بعد سے پہاڑی علاقوں میں راستے خطر ناک ہوجاتےہیں، حکومت کی جانب سے رات میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت محمد رفیع شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ڈوڈہ میں وادی چناب کے علاقے پھگسو کا رہائشی ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ قابض حکام نے کہا ہے کہ رفیع بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ہوئی ہے۔تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ محمد رفیع حالیہ برسوں میں مقامی سیاست اور شہری سرگرمیوں میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ عوام میں ان کی مسلسل موجودگی اور احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے وہ علاقے کی ایک معروف شخصیت بن گئے ہیں۔