مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سوات ملم جبہ روڈ تلیگرام کے علاقہ خوڑ پٹے میں جیپ کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر سے ملم جبہ کے علاقہ تمبہ گٹ جانے والی جیب تلیگرام خوڑ پٹے کے مقام پر بریک فیل ہونے کے وجہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ظاہر اللہ، علی شیر خان، علی رحمان اور تاج محمد کا بیٹا شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت حضرت علی اور حضرت حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تمام افراد کا تعلق ملم جبہ تمبہ گٹ سے بتایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق