جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سوات: خیبر پختونخوا میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ خیبر پختونخوا کے علاقے چارباغ خوڑ پٹے میں پیش آیا،جہاں جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں چار افراد موقع پر بھی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ، گاڑی مینگورہ سے سیر خوڑ پٹے جارہی تھی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناخوشگوار واقعہ جیپ کی اچانک بریک فیل ہونے کے وجہ سے حادثہ پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
---فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اسلام آباد عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے اسلام...
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔
خیبر پختوا خوا کی نگراں حکومت نے اسد قیصر کی 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خیبر پختون خوا کی صوبائی کابینہ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی منظوری دی تھی۔