متنازع پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا تھا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا تھا، جو بہت سخت تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ آج جتنی میڈیا کی آزادی ہے یہ مشرف کے دور میں ملی، ایسے یوٹیوبر بیٹھے ہوئے ہیں جو ملک کے خلاف باتیں کررہے ہوتے ہیں، ملک مخالف بات کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر یہ حکومت فارم 47 کی ہے تو اس کو لیگل لائز پی ٹی آئی نے کیا ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا، پیکا ایکٹ میں ایک لائن شامل کرنی چاہیے کہ فیک نیوز کے معاملے میں سیاستدان ہو یا کوئی بھی سب کو برابر کی سزا دی جائے گی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگرپارلیمنٹ کہتی کہ آئین قانون ہے تو فوج ، عدالتوں اور سب کو ماننا پڑے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
اسرائیل طاقت کے ذریعے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتا، حماس
اتوار کی شام جاری کردہ ایک مختصر بیان میں حماس نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف صہیونی جارحیت ایک خونی مجرمانہ پیغام ہے جس کا مقصد مزاحمت پر فوجی دباؤ ڈالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے زیر حراست قابض اسرائیلی قیدیوں کو کشیدگی اور فوجی دباؤ کے ذریعے واپس نہیں کیا جائے گا۔ اتوار کی شام جاری کردہ ایک مختصر بیان میں حماس نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف صہیونی جارحیت ایک خونی مجرمانہ پیغام ہے جس کا مقصد مزاحمت پر فوجی دباؤ ڈالنا ہے۔ قاہرہ میں حماس کے وفد کی آمد ثالثوں کی نقل و حرکت اور نئی تجاویز پر بات کرنا ہے۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بغیر قیدیوں کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قیدیوں کو فوجی طاقت کے استعمال کے ذریعے واپس نہیں کیا جائے گا بلکہ نیتن یاھو کو اپنے قیدی ہمارے قیدیوں کے بدلے میں رہا کرنا ہوں گے۔