اسرائیل کا اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو کام روکنے کا حکم، پاکستان کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
A Palestinian man walks past the rubble as he carries a bag of flour distributed by the United Nations Relief and Works Agency (UNRWA), amid the Israel-Hamas conflict, in Khan Younis in the southern Gaza Strip, December 3, 2024. REUTERS/Hatem Khaled TPX IMAGES OF THE DAY
نیویارک:اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کو فلسطینیوں کو امدادبند کرنے کا حکم دیاہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو انروا سمیت کسی تنظیم کا دفتر بند کرنے کا حق نہیں، غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کرایا جائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ہونا چاہیے اور بے گھر افراد کیلئے امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پاکستان کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں پر بھی شدید تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ انروا لاکھوں فلسطینیوں کی امید بنی ہوئی ہے اور اسرائیل کو کسی فلاحی تنظیم کا دفتر بند کرنے کا حق نہیں رکھتا، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کی بحالی و تحفظ کو یقینی بنائے۔
پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کو یقینی بنائے، پاکستان مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک پر اسرائیلی حملوں پر بھی گہری تشویش رکھتا ہے اور مکمل امن کے قیام کیلئے عالمی برادری کے فوری اقدامات کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور
وفاقی وزیر قانون کی طرف سے فلسطین پر پیش کردہ قرارداد میں کہنا تھا کہ یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔ متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فلسطین پر متفقہ قرارداد پیش کی، قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔ متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی حمایت جبکہ اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔