ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹرکا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزےمیں 6 روپے فی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

حکومت نے 16 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3.

47 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس سے نئی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.61 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی، جس کے بعد نئے نرخ 260.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2,763 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ
  • پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
  • پٹرول 3روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6روپے مہنگا،عوام کوبری خبرسنادی گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا امکان
  • کیا حکومت یکم فروری کو عوام پر پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ