برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ 

حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کےحوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

4 کروڑ کے موبائل اسمگل کرنے کا جرم ثابت، 5 سال قید، تمام جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی گئی

انسداد کسٹم کی خصوصی عدالت نے 4 کروڑ روپے مالیت کے دبئی سے اسلام انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسمگل کرنے کے مقدمہ میں ملزم عدنان شاہ کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید، تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی جب کہ سزا سنتے ہی مجرم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

انسداد کسٹم کی خصوصی عدالت کی جج شبانہ رسالت نے دبئی سے 4  کروڑ روپے مالیت کے اسلام آباد ائیرپورٹ  اسمگل کیے جانے والے 155 قیمتی موبائل سیٹ کیس میں فیصلہ سنایا۔

کمرہ عدالت موجود مجرم عدنان شاہ نے 5 سال قید، پکڑے گئے موبائل فون بحق سرکار ضبط اور تمام منقولہ، غیر منقولہ جائیداد ضبطگی کا فیصلہ سنتے ہی رش کا فائدہ اٹھاتے عدالت سے گرفتاری دینے کے بجائے دوڑ لگا دی۔

کچہری سیکورٹی پولیس، تھانہ پولیس اور کسٹم پولیس دیکھتی رہ گئی، مجرم پولیس کی تمام رکاوٹیں توڑتا فرار ہوگیا۔

عدالت نے کسٹم پولیس، عدالتی سیکیورٹی اہلکاروں کی سخت سرزنش کی، کسٹم حکام نے رواں سال جنوری میں  مجرم کو دبئی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موبائل اسمگل کرتے گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے قبضہ میں لیے 4 کروڑ روپے مالیت کے 155 موبائل فون ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔

مجرم کے وکیل نے گفتگو کرتے کہا یہ فیصلہ غلط ہے، عدالت صرف جرمانہ کر سکتی تھی، فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

بعد ازاں کسٹم پولیس نے مجرم کے گھر اور دفتر بھی چھاپہ مارا مگر مجرم موجود نہیں تھا، عدالت نے تھانہ پولیس اور کسٹم پولیس کو فرار مجرم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • برطانیہ میں بیٹیوں کے آئی پیڈ ضبط کرنیوالی استاد ’چوری‘ کے الزام میں گرفتار
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • 4 کروڑ کے موبائل اسمگل کرنے کا جرم ثابت، 5 سال قید، تمام جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنادی گئی
  • ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم سنادیا
  • ملتان، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام غیرملکی ریسٹورنٹ کے ایف سی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
  • سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
  • اوکاڑہ: 13سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار