City 42:
2025-01-30@14:02:35 GMT

شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق نئی معلومات جاری

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔

لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔

مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی 

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ http://dlims.

punjab.gov.pk کا وزٹ کریں جہاں انھیں ای لائسنس بنوانے کے حوالے سے بھی آپشن ملے گا۔

 ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔

ڈِیپ سِیک؛  آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک پولیس لائسنس فیس کے لیے

پڑھیں:

چیف ٹریفک آفیسر کی افسر شاہی,  سی ٹی او نے انوکھی سزا دیدی

عابد چوہدری: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک پولیس کے ایس پیز کو انوکھی سزا دے دی۔

 ذرائع کے مطابق سی ٹی او نے سزاکے طور پر ایس پیز سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں اور انہیں ذاتی استعمال کی گاڑیاں بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ایس پیز دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑیوں کی بجائے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر ڈیوٹی کرتے رہے تھے۔ سی ٹی او نے ایس پیز کی ذاتی گاڑیاں بھی واپس لے کر ٹریفک لائنز مناواں بھیجوا دیں۔

 شہری کی جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے کا الزام, 5 اہلکار معطل

کینال روڑ پر ٹریفک جام ہونے کے بعد سی ٹی او نے سیکٹر انچارج گڑھی شاہو کو معطل بھی کر دیا تھا۔ پ

ولیس ذرائع کے مطابق یہ سخت اقدام ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
 
 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • چیف ٹریفک آفیسر کی افسر شاہی,  سی ٹی او نے انوکھی سزا دیدی
  • 5 سال کیلئےڈرائیونگ لائسنس فیس اپ ڈیٹ کردی گئی،دیکھیں
  • سندھ ہائیکورٹ کا پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم
  • ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
  • دو اسرائیلی ریزرو فوجی ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • ٹرانسپورٹ سہولیات سے متعلق عوام کیلئے بُری خبر
  • پولیس پراسگی ، چینی شہریوں کی سندھ ہا ئیکورٹ میں درخواست نہیں وزیراداخلہ 
  • حیدرآباد: رانی باغ جانے اور آنے والا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ٹریفک پولیس نے نشاندہی کے لیے بورڈ لگایا ہوا ہے
  • کابینہ اجلاس طلب، پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان سے متعلق قانونی کارروائی ایجنڈے میں شامل