کنگنا رناوت کے سیاسی سفر نے ان کا فلمی کیریئر ڈبو دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی شاندار اداکاری اور جرات مندانہ انتخاب کے لیے مشہور ہیں۔ لیکن ان کے گزشتہ دس سال کے باکس آفس کے نتائج ایک الگ کہانی بیان کرتے ہیں۔
جہاں کنگنا نے "کوئین" اور "تنو ویڈز منو" جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں، وہیں ان کی حالیہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
کنگنا کی کل 31 فلموں میں سے 22 فلاپ قرار دی گئی ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز "ایمرجنسی" چھٹی مسلسل ناکام فلم ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، ان کی 11 میں سے 10 فلمیں فلاپ ہوئیں، صرف "مانیکرنیکا – دی کوئین آف جھانسی" (2019) اوسط درجے کی کامیابی حاصل کر سکی۔
فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ، “کنگنا کا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے سیاست میں زیادہ دلچسپی لی۔ اس سے شائقین انہیں ایک اداکارہ کے طور پر قبول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کی فلموں کے انتخاب نے بھی انہیں نقصان پہنچایا ہے۔ وہ زیادہ ہلکی پھلکی فلموں میں کام کریں تو شائقین دوبارہ دلچسپی لے سکتے ہیں۔”
وشیک چوہان، جو بہار کے ایک سینما گھر کے مالک ہیں، نے کہا کہ کنگنا کی فلم "تیجاس" اور "ایمرجنسی" دونوں ناکام ہوئیں اور کئی شوز منسوخ کرنے پڑے۔ انہوں نے مزید کہا، “کنگنا ایک شاندار اداکارہ ہیں لیکن ان کی فلموں کی کہانیاں بورنگ اور ایک جیسی لگتی ہیں۔”
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’ہانیہ عامر کو نہیں جانتی‘، اداکارہ نعیمہ بٹ
اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔
نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی جہاں میزبان وسیم بادامی نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔
دورانِ پروگرام اداکارہ کو ہانیہ عامر کی گِبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ پہچان نہ سکیں جس پر میزبان نے حیران ہو کرکہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے نہیں جانتی۔
میزبان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اور آپ کہہ رہی ہیں کہ انہیں پہچانتی نہیں ہیں جس پر نعیمہ بٹ نے کہا کہ ساتھ ڈرامہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان سے ہانیہ عامر کی گبلی امیج نہیں پہچانی جا رہی تھی۔
ہانیہ عامر کو نہ پہچاننے پر صارفین نعیمہ بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ پراجیکٹ کیا اور جس کی وجہ سے نعمہ بٹ مشہور ہوئیں یہ انہیں ہی نہیں جانتیں۔ جبکہ عنبرین نامی صارف نے کہا کہ نعیمہ بٹ کی جیلسی باہر آ گئی ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ نعیمہ بٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا کردار اپنی اصل زندگی میں بھی ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اپنا ایسا رویہ بند کریں۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ حرکت کر کے نعیمہ بٹ نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے جبکہ کسی نے کہا کہ آپ کے نہ جاننے سے ہانیہ عامر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔ ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایچ بی ایل پی ایس ایل پاکستانی ڈرامے پی ایس ایل پی ایس ایل 10 نعیمہ بٹ ہانیہ عامر وسیم بادامی