امریکی اسلحہ دہشتگردوں نے پاکستان کیخلاف استعمال کیا، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ ہم مسلسل کابل میں امر واقعہ حکام سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جانے پائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹوترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان چین اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق منفی سوالات کو رد کرتا ہے، دونوں ملکوں کی دوستی جتنی قدیم ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، پاکستان غزہ میں جاری ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی دور کا انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا جبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ کا انعقاد 5 فروری کو دوحہ میں ہوگا، دوحہ میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کریں گے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ سوڈان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ہم سوڈان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انسانی اسمگلنگ روکنے میں ناکامی پر ڈی جی FIA فارغ، امن و امان بگڑنے پر IG پختونخوا تبدیلاسلام آ باد بیورو کریسی میں اعلی تر ین سطح پر...
ترجمان نے کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد 7 سے 11 فروری کو ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنا ہے، امن مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک کے وفود حصہ لے رہے ہیں۔