برطانیہ؛ ہفتے میں 4 دن کام اور 3 چھٹیاں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
برطانیہ میں ملازمین کی ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنے اور تازہ دم ہوکر دفتر آنے کا موقع دینے کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی 2 سو کمپنیوں نے مستقل طور پر ہفتے میں 4 روز کام اور 3 دن کی چھٹی پر آمادگی ظاہر کردی۔
خیال رہے کہ یہ اقدام برطانیہ کی 4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کی ملک گیر آگاہی مہم سے متاثر ہوکر اُٹھایا گیا ہے۔
جن 200 کمپنیوں نے ہفتے میں 4 روزہ کام کی حمایت کی ہے اس میں 5 ہزار سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔
4 ڈے ویک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 5 دن صبح 9 سے شام 5 تک کام کا طریقہ کار 100 سال قبل بنایا گیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب یہ موجودہ وقت کے لیے موزوں نہیں رہا اور اسے تبدیل کرکے ہفتے میں 4 روز کام اور 3 چھٹیاں کی جائیں۔
یاد رہے کہ 2 سال قبل بیلجیئم نے ہفتے میں 4 دن کام کے لیے قانون سازی کی تھی جس سے یہ پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہفتے میں 4
پڑھیں:
پاکستان میں اس ہفتےگرمی کا عالمی ریکارڈ متوقع
فائل فوٹوامریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔
سندھ کےکئی مقامات میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم مئی کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے سبب مئی کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے۔