اسلام آباد:

پاکستان کے دورے پر موجود امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے متعلق بیان کے حوالے سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے اور میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رچرڈ گرینل نے ذاتی طور پر مجھے بتایا کہ "انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بارے میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت محنتی اور شان دار امریکی صدر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اقتصادی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے، پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد

یاد رہے کہ دسمبر میں صدر ٹرمپ کا خصوصی ایلچی مقرر ہونے کے بعد رچرڈ گرینل نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں موروثی طور پر نہیں آئے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے۔

رچرڈ گرینل نے اس انٹرویو میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بھی بیان دیا تھا اور کہا کہ نئے وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پربات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے کی سرمایہ کہا کہ تھا کہ

پڑھیں:

چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ

جینٹری بیچ : فوٹو اسکرین گریپ

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی یہاں لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت بن جاتی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ میں یہاں مذاکرات کیلئے نہیں کاروبار کیلئے آیا ہوں، میرا حکومت کی معاشی سفارتکاری سے کوئی تعلق نہیں، ہم پاکستان میں معدنیات، توانائی اور ریئل اسٹیٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ گزشتہ 4 سال جو کچھ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان سے کیا وہ مناسب نہیں تھا، رچرڈ گرینیل ایک زبردست امریکی ہیں انہوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا ہے، رچرڈ گرینیل نے جو بات کی وہ پاکستان کے بارے میں اپنی انڈراسٹینڈنگ کے مطابق کہی ہے۔

امریکی سرمایہ کار نے کہا کہ میں پاکستان کو امریکا کے ایک اتحادی کے طور پر دیکھتا ہوں، آئل اینڈ گیس سیکٹر پر بھی پاکستان میں اب تک کم توجہ دی گئی ہے، صدر ٹرمپ بھی ایک بزنس مین ہیں، امریکا اور پاکستان کی موجودہ قیادت کا مائنڈسیٹ ایک جیسا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں اربوں ڈالر لگانا چاہتے ہیں، رچرڈ گرینل کو گمراہ کیا گیا، سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد: سہولتیں دینے کیلئے پرعزم، شہباز شریف
  • رچرڈ گرینل نے پرانی ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں ’انہیں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا‘
  • رچرڈ گرینل نے 11 دسمبر 2024 سے پہلے کی اپنی تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں
  • گرینل نے بانی پی ٹی آئی کےحق میں بیانات دیے
  • چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو، امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ
  • رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیاتھا: سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد ،پاک امریکہ تعلقات کو ناگزیر قرار دیا
  • ٹرمپ کے ایلچی نے عمران خان کی حمایت میں کی ہوئی اپنی تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں
  • ٹرمپ کے قریبی رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں
  • رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں