پیپلز پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ اپویشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گھروں میں گھس کر شہریوں کا قتل قانون کی ناکامی ہے، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کر رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سانگھڑ میں شہریوں پر حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ گھروں میں گھس کر شہریوں کا قتل قانون کی ناکامی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کر رہی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی خورشیدی پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی
بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ(سب نیوز) بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ایک اور فیصلہ ختم کر دیا۔بنگلہ دیشی حکومت نے پاسپورٹ میں اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی شق بحال کر دی۔ جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
بنگلہ دیش کے پاسپورٹ میں شق بحال ہونے سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ اسرائیل کیعلاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہو گا۔