Jasarat News:
2025-01-30@13:44:34 GMT

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی  ہوگئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ واضح  رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں ڈالر

پڑھیں:

یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری 2025ء کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے 61 پیسے اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں 1 روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے 3پیسے کمی کا امکان
  • کیا حکومت یکم فروری کو عوام پر پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے؟
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کا پلڑا بھاری
  • ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان
  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281 روپے سے نیچے آگئے
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا