سندھ اور پنجاب میں موٹروے تنازع شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سندھ اور پنجاب میں موٹروے تنازع شدت اختیار کرگیا، نیشنل ہائی وے کے ٹیکسز بڑھانے پر سندھ کا بڑا اعتراض سامنے آگیا، پیپلزپارٹی کے سینٹر محمد اسلم ابڑو نے نیشنل ہائی وے کو موٹر وے کا نام دے کر ٹیکسز بڑھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سندھ اور پنجاب میں موٹروے تنازع شدت اختیار کرگیا، وزیراعلیٰ سندھ، ارکان قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے نیشنل ہائی وے کو موٹر وے کا نام دے کر ٹیکسز بڑھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر منصفانہ ٹول ٹیکس سندھ کو اعتراض ہے، جیکب آباد کے عوام جلد مظاہرہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
سینیٹر اسلم ابڑو نے کہا کہ موٹر وے ٹول ٹیکس کے نام پر اربوں روپے بنائے جارہے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا صوبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے، پورے پنجاب میں موٹروے کا ایک جال بچھادیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے صرف پنجاب ہی پاکستان ہے، سندھ اور بلوچستان سے بہت بڑی زیادتی ہورہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ موٹر وے ٹول ٹیکس کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار جاری ہے، پرویز رشید سے اس ایشو پر بات ہوئی تو کہا اسے سی پیک میں شامل کریں گے۔
محمد اسلم ابڑو نے سندھ میں شاہراہوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمور سے سہون اور حیدرآباد چلے جائیں آپ کو آج بھی ان شہروں مین شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
مزیدپڑھیں:’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب میں موٹروے اسلم ابڑو نے سندھ اور کا اظہار موٹر وے
پڑھیں:
عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن اس بار کسی گانے یا پرفارمنس سے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی دلکش اور جذبات سے بھرپور انسٹاگرام ریل کے ذریعے ہر دلعزیز فنکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی ریل شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سمندر کے کنارے خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیتے ہیں عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور محبت اور مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک باکمال گلوکار ہیں بلکہ ایک شفیق شوہر اور محبت کرنے والے والد بھی ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ جڑے رہنے کو اہمیت دیتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتے تھے لیکن اب جب سے انہوں نے ریلز بنانا شروع کی ہیں وہ نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ان کی مزاحیہ منفرد اور خاندانی اقدار سے بھرپور ویڈیوز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہیں انسٹاگرام پر ان کے 10.2 ملین سے زائد فالوورز ان کی ہر نئی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں اور خاص طور پر جب وہ اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات مداحوں سے شیئر کرتے ہیں تو ان کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے ان کی حالیہ ریل کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ محبت بھرے تبصرے بھی کیے جس میں ان کی سادگی عاجزی اور خاندانی وابستگی کو خوب سراہا گیا عاطف اسلم کی یہ کاوش سوشل میڈیا پر ایک مثبت رجحان کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس میں وہ اپنی مصروف زندگی کے ساتھ ساتھ خاندان کو ترجیح دے کر ایک خوبصورت مثال قائم کر رہے ہیں