سندھ اور پنجاب میں موٹروے تنازع شدت اختیار کرگیا، نیشنل ہائی وے کے ٹیکسز بڑھانے پر سندھ کا بڑا اعتراض سامنے آگیا، پیپلزپارٹی کے سینٹر محمد اسلم ابڑو نے نیشنل ہائی وے کو موٹر وے کا نام دے کر ٹیکسز بڑھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سندھ اور پنجاب میں موٹروے تنازع شدت اختیار کرگیا، وزیراعلیٰ سندھ، ارکان قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے سینٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے نیشنل ہائی وے کو موٹر وے کا نام دے کر ٹیکسز بڑھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر منصفانہ ٹول ٹیکس سندھ کو اعتراض ہے، جیکب آباد کے عوام جلد مظاہرہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
سینیٹر اسلم ابڑو نے کہا کہ موٹر وے ٹول ٹیکس کے نام پر اربوں روپے بنائے جارہے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا صوبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے، پورے پنجاب میں موٹروے کا ایک جال بچھادیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے صرف پنجاب ہی پاکستان ہے، سندھ اور بلوچستان سے بہت بڑی زیادتی ہورہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ موٹر وے ٹول ٹیکس کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ مار جاری ہے، پرویز رشید سے اس ایشو پر بات ہوئی تو کہا اسے سی پیک میں شامل کریں گے۔
محمد اسلم ابڑو نے سندھ میں شاہراہوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمور سے سہون اور حیدرآباد چلے جائیں آپ کو آج بھی ان شہروں مین شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیشنل ہائی وے اسلم ابڑو نے کا اظہار موٹر وے

پڑھیں:

شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ 

کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سندھ ہائی کورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا ایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم
  • حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، عاطف اکرام شیخ
  • NLFکراچی رہنمائوں کا اظہار تعزیت
  • پاکستانی سفارتکار کامران ملک انتقال کر گئے
  • ہم غلط جانب جا چکے، ٹیکسز میں کمی کرنی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر
  • آئی ایم ایف کا اعتراض، تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کا فیصلہ روک دیا گیا
  • شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے: کامران ٹیسوری
  • سندھ کابینہ کا اجلاس: سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں توسیع کی منظوری
  • سندھ حکومت کا پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
  • صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ