گرینل نے بانی پی ٹی آئی کےحق میں بیانات دیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر رچرڈ گرینل حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیانات دینے پر پاکستانی سیاست دانوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
حکومتی اور اپوزیشن ارکان ان کے سوشل میڈیا بیانات اور اُن بیانات کے ممکنہ اثرات پر تبصرے کرتے نظر آئے۔
سابق امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہپی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر رچرڈ گرینیل کے اس مطالبے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بیانات کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔ گرینل ایک موقع پر پاکستانی میزائل پروگرام پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کو بھی ہدفِ تنقید بنا چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی موقف رہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات عمران اور ٹرمپ دور میں زیادہ بہتر تھے، تاہم کچھ دن پہلے ہی رچرڈ گرینل اپنی 11 دسمبر 2024 سے پہلے کی تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کرچکے ہیں، البتہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ایک ٹوئٹ برقرار رکھا ہے۔
مبصرین کے مطابق اہم شخصیات کا نیا عہدہ سنبھالنے پر پرانے ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنا ایک عام رواج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
64 فیصد افراد کو مہنگائی میں کمی کے دعوؤں پر شک، سروے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)64 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں پر شک کا اظہار کرتے ہوئے یقین نہ کرنے کا کہا۔(جاری ہے)
22 فیصد پاکستانی حکومتی بیانات سے مطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں واقعی کمی آئی ہے۔گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔ مہنگائی میں کمی کے حکومتی بیانات پر سب سے زیادہ شک خواتین نے کیا۔سروے کے مطابق 69 فیصد خواتین نے یقین کرنے سے انکار کیا، جبکہ مردوں میں یہ شرح 60 فیصد دکھائی دی۔