Express News:
2025-04-29@13:34:44 GMT

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گرگئی

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کراچی:

معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں رکنے سے زررمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں طلب گھٹنے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 280روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر

پڑھیں:

پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے  وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک چین میں 10 ارب یوان کا پانڈا بانڈ جاری کر دے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیش رفت کی ہے، پانڈا بانڈز پر  اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا  ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا اور 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے جس کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ معاشی ترقی جاری مالی سال میں تقریباً 3 فیصد ہو گی، اگلے مالی سال معاشی ترقی 4 سے 5 اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر وزیر خزانہ نےکہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط پہلے ہی کم ہو چکے ہیں، گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی تجارت صرف 1.2 ارب ڈالر تھی۔

کراچی:موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں کی ایک مرتبہ پھراونچی اُڑان، کتنا اضافہ؟ جانئے
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • مہنگائی میں اضافے کی رفتار 60 سال کی کم ترین سطح اور زرمبادلہ کے ذخائر دگنے ہوگئے، وزیر خزانہ
  •   کمپنی ٹیشن کمیشن کا آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ
  • نئی گندم کی قیمت 2 ہزار روپے فی من، روٹی پھر بھی مہنگی
  • پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی