کسی بھی ڈاکٹر کو اس بات کی منظوری حاصل نہیں کہ کسی بھی وجہ سے کسی مریض کو دیکھنے اور علاج کرنے سے انکار کردے۔ ڈاکٹرز اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جو حلف اٹھاتے ہیں اُس کے تحت لازم ہے کہ وہ کسی بھی مریض یہ مریضہ کو اٹینڈ کرنے سے بالکل انکار نہ کریں۔

بھارت میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ ایک اسپتال میں خاتون دل کے دورے سے مرگئی اور سامنے بیٹھا ہوا ڈاکٹر اپنے اسمارٹ فون پر شارٹ وڈیوز سے محظوظ ہوتا رہا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر مینپوری میں واقع مہاراجا تیج سنگھ ڈسٹرکٹ اسپتال کا ہے۔ ساٹھ سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے اور موت واقع ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر کو اسمارٹ فون پر مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔ مریضہ کے پس ماندگان نے ڈاکٹر کی بے حِسی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس وڈیو کے حوالے سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

پرویش کماری کے سینے میں درد اٹھا تو اُسے اسپتال لایا گیا۔ گرو شرن سنگھ جب اپنی ماں کو لے کر اسپتال پہنچا تب ڈاکٹر آدرش سینگار ڈیوٹی پر تھا۔ گرو شرن سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ صورتِ حال کی نزاکت دیکھ کر بھی ڈاکٹر آدرش نے مریضہ کو اٹینڈ نہیں کیا۔ وہ کرسی پر بیٹھا رہا اور مریضہ کو فوری طبی امداد پہنچانے کے بجائے انسٹا گرام اور فیس بک پر ریلز دیکھتا رہا۔ اُس نے خود کچھ کرنے کے بجائے اسٹاف نرس کو آواز دی کہ پرویش کماری کو اٹینڈ کرے۔

گرو شرن نے بتایا کہ جب اُس کی ماں کی طبیعت بگڑ گئی تب وہاں شور شرابہ ہوا۔ ڈاکٹر آدرش مجبور ہوکر کرسی سے اٹھا اور غصے میں اُسے (گرو شرن سنگھ) کو تھپڑ مار دیا۔ صورتِ حال مزید بگڑی تو اسپتال میں پولیس کو تعینات کرنا پڑا۔ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مدن لال نے موقع پر پہنچ کر معاملات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ا

پڑھیں:

سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق


سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کپڑے دھوتے وقت پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گری، خاتون کو بچانے کے لیے دو اور خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں نند، دیورانی و جیٹھانی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • گوردوارہ جنم استھان، بیساکھی میلہ کی تقریب، آتشبازی، مذہبی رسومات ادا
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
  • ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی ٹیرف سے چھوٹ دیدی
  • سانگھڑ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج