وفاقی حکومت نے متعدد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حکومت پاکستان نے اسکول ایجوکیشن کے محکموں میں متعدد تدریسی ملازمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (بی پی ایس 14) کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے۔
کل اسامیوں کی تعداد 257 ہے جن میں 212 مرد اور 45 خواتین شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے نوجوان ملازمت ڈھونڈنے کے بجائے ملازمتیں دینے کی جانب جائیں، وزیراعظم کا ڈی ایٹ سمٹ سے خطاب
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (چھاؤنیوں/گیریژنز) میں مستقل اسامیوں کے لیے مطلوبہ تعلیمی قابلیت، کوٹے اور عمر کے معیار پر پورا اترتے والے پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی اور درخواست کی فزیکل (ہارڈ) کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔
درخواست جمع کرانے سے پہلے امیدواروں کو درست اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔
جانچ پڑتال کے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو تحریری امتحان کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
تحریری امتحان کی تفصیلاتتحریری امتحانات پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کراچی اور کوئٹہ میں ہوں گے۔ امتحان کے مقام، تاریخ اور وقت کے بارے میں امیدوار کو اس کے آن لائن اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: وہ یورپی ملک جہاں ملازمتیں بھی بیشمار اور ویزا لینا بھی آسان
امیدواروں کو اپنے اکاؤنٹ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر کے امتحانی مرکز پر لانی ہوگی۔
اہلیت کا معیارتعلیم: امیدوار نے کم ازکم سیکنڈ ڈویژن یا سی گریڈ میں 4 سالہ بیچلر ڈگری حاصل کی ہوئی ہو یا پھر ایچ ای سی سے تسلیم شدہ کسی ادارے سے مثاوی ڈگری لی ہو۔
عمر کی حد: 18-30 سال (عمومی عمر میں 5 سال کی چھوٹ سمیت)۔ امیدوار کی عمر کا تعین درخواست کی آخری تاریخ کے مطابق کیا جائے گا۔
عمر کی حد میں نرمیعمر میں رعایت مخصوص زمروں میں لاگو ہو سکتی ہے لیکن امیدوار صرف ایک زمرے کے تحت عمر میں رعایت کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
انٹرویو اور انتخاب کا عملشارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
انٹرویو کی تفصیلات (مقام، تاریخ اور وقت) خطوط کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں کتنی ملازمتیں چٹ کرجائے گی، آئی ایم ایف کے اعدادوشمار
انٹرویو کے دوران شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو تعلیمی سرٹیفکیٹس سمیت اصل دستاویزات ساتھ لانی ہوں گی۔
سرکاری ملازمین کو انٹرویو کے دوران اپنے محکمے سے ایک تازہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) فراہم کرنا ہوگا۔
درخواست آن لائن بھجوانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2025 ہے۔ درخواست اس ایڈریس پر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔https://induction.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اساتذہ کی اسامیاں تعلیمی اداروں میں نوکریاں نئی اسامیاں وفاقی حکومت کا نوکریوں کا اعلانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اساتذہ کی اسامیاں تعلیمی اداروں میں نوکریاں نئی اسامیاں امیدواروں کو جائے گا کے لیے
پڑھیں:
پیر کو تعطیل کا اعلان ، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند
جامشورو : 17 فروری بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا. تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رہیں گے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے . عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچناشروع کر دیا ہے. صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات پیش کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔