جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا. عدالت نے لائسنس معطلی کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروانے پر مشال یوسف زئی کیخلاف ریفرنس خیبر پختون خواہ بار کونسل کو بھجوا دیا۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی.

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔سماعت کے دوران گواہ خرم علی جاوید کا بیان قلم بند کر لیا گیا. عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں راجہ ناصر محفوظ ،نوید عمر ستی اور سعد سراج کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں.عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلقہ 13 یو ایس بی ڈیفنس کے وکلا کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دیں۔بشری بی بی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اڈیالہ جیل عدالت میں آنے کے حوالے سے درخواست پر جج نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بتائیں کہ جیل مینول کے مطابق سزا یافتہ قیدی مقدمے کی سماعت میں آسکتا ہے یا نہیں۔عدالت نے لائسنس معطلی کے باوجود عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروانے پر مشال یوسف زئی کے خلاف ریفرنس خیبر پختونخوا بار کونسل کو بھجوا دیا۔خیبر پختونخواہ بار کونسل کی جانب سے فیصلہ ہونے تک عدالت نے مشال یوسف زئی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس سے وکالت نامہ جمع اڈیالہ جیل کی جانب سے عدالت میں پی ٹی آئی عدالت نے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن

---فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔

دونوں سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے 6 وکیل آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔

فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، ظہیر عباس چوہدری بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

بشریٰ بی بی کی بیٹیاں اور دیگر فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

 وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بھی بانئ پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے اور بچوں سے بات کروانے کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کورٹ، عمران سے ملاقات کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد
  • سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مستردکردی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، 12 گواہان کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی 
  • عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا، بات چیت سود مند ہوگی، اعظم سواتی
  • انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا .اڈیالہ جیل حکام
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی