ٹوکن ٹیکس نادہندگان ہوشیار، گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سٹی 42 : ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر چٹھہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن ٹیموں کوٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کی ہدایت کردی ۔
ڈی جی ایکسائزٹیکسیشن عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند کی جائیں ، ایک سال سے زائد مدت ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے چالان کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ آپریشن کےذریعےنادہندگان کورضاکارانہ طورپرٹیکس ادا کرنیکاموقع فراہم کیاگیا، قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے سختی ضروری ہے ۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
یکم سے 25 جنوری تک 1051 مقامات پر ناکوں میں 173411 گاڑیاں چیک کی گئیں، چیکنگ کےدوران5427گاڑیاں غیررجسٹرڈ ،18958 ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ پائی گئیں۔
عمر شیر چیمہ نے کہا کہ 9156گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹس کے سبب قابل گرفت نکلیں ، آ ئندہ دنوں میں ان کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خام مال کی ترسیل، 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنیکی تجویز مسترد
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اشیا ، خام مال اور مشینری کی مقامی برآمد کنندگان کو ترسیل پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی کیونکہ وزیر اعظم کا خیال تھا کہ اس کے نتیجے میں عالمی مالیاتی فنڈ کا سخت رد عمل آسکتا ہے.
وزیر اعظم نے یہ تجاویز وزارتی کمیٹی کو واپس بھجوا دی، وہ جمعرات کے روز بیلاروس روانگی سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے.
مزید پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوری روکنے کیلیے نیا اقدام؛ خرید و فروخت کا ریکارڈ اور کوائف لازمی قرار
وزارت منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے مقامی ترسیل کاروں پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ درآمد کنندگان اور برآمدکنندگان کو یکساں مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں اسی لیے کہا جارہا ہے کہ حکومت جلد ہی اس خام مال کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردے گی تاکہ برآمد کنندگان کو شکایت کا موقع نہ مل سکے.
کیونکہ ترسیل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے صنعت کاروں نے اپنی توجہ خام مال کی درآمد پر کرلی تھی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی اثر پڑرہا تھا.
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ؛ سپر ٹیکس نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر سیلز ٹیکس ختم کیا گیا تو اس سے آئی ایم ایف کی ناراضی کاخطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی جانب سے 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کی سختی سے ہدایات کی گئی تھیں اور وفاقی وزیر کی جانب سے اسے ختم کرنے کے وعدے کے باوجود وہ بجٹ میں ایسا نہ کرسکے.
وزیر اعظم شہباز شریف نے تجاویز واپس بجھواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں مقامی برآمدکنندگان سے مشارت کی جائے اور کسی نئی تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔