صدر مملکت نے پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
لاہور:پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں میں فحشی اور نازیبا مواد کی روک تھام کیلیے نیا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اسٹیج اداکاراؤں کے تھیٹر کیلیے ملبوسات کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرامے میں وہی کپڑے پہنے جائیں گے جن کی منظوری دی جائے گی۔
نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کیسے ہوں وہ بھی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے جبکہ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔
کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں۔ ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔