سابق اینکر، فلم پروڈیوسر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے کیپشن میں لکھا ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم نے وہ سب بوجھ برداشت کیا جو ہم پر ڈالا گیا تھا جیسے میک اپ، زیورات اور زنجیریں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ مل کر دنیا کو بدلیں اور بیٹیوں کو آگے بڑھنے دیں۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ بیٹیوں کو آزادی دیں وہ کبھی بھی آپ پر بوجھ نہیں بنیں گی بلکہ وہ آپ کا بازو بنیں گی اور بڑھاپے میں آپ کو سہارا دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

یاد رہے کہ ریحام خان کی 1993 میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ شادی ہوئی تھی جو سال 2005 میں ٹوٹ گئی تھی۔ اس کے بعد جنوری 2015 میں ریحام خان نے دوسری شادی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کی تھی جو ان سے عمر میں 21 برس بڑے تھے۔ اکتوبر 2015 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ جبکہ ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال سے شادی کی ہے جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسٹاگرام ریحام خان ریحام خان شادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسٹاگرام

پڑھیں:

غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں کی مزاحمت کی فتح ہے‘سراج الحق

لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں کی مزاحمت کی فتح ہے ،صیہونی فوج حماس کو ختم کرنا چاہتی تھی، بالآخر اسی حماس سے معاہدہ کر کے اسرائیل کو پوری دنیا میں ندامت کا سامنا کرناپڑا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس احمقانہ بیان کی مذمت
کرتے ہیں کہ جس میں انھوں نے کہا کہ فلسطینی غزہ کو خالی کریں اور کسی اور جگہ آباد ہو جائیں، یہ دراصل صہیونیت کا غزہ پر قبضے کا سازشی ایجنڈا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جس قوم نے 15 ماہ امریکا کی سرپرستی میں قابض اسرائیل کا مقابلہ کیا وہ خود اس کو بہتر بنا سکتے ہیں،مسلم حکمران اب غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائیوں کی مدد کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر بلال اسطل سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا۔سراج الحق نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام نے اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ہم ان بہادر ماؤں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کو بہادر سپوت دیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں46 ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہوئے، ایک لاکھ 10 ہزار 265 زخمی ہوئے، ہزاروں بچے اور خواتین بھی اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بنے، لیکن ان کے حوصلے بلند رہے ۔فلسطینی عوام کے ساتھ جماعت اسلامی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریحام خان نے دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر دی، جذباتی پیغام بھی جاری
  • حکومت جواب شیئر کرتی تو غور کرتے، وہ مذاکرات مسائل کا حل نہیں چاہتے: بیرسٹر گوہر
  • شاہ رخ خان کی الو ارجن اور دیگر اداکاروں سے دلچسپ فرمائش
  • ریحام خان نے دلہن بنی پرانی تصویر شیئر کر کے معاشرتی روایات پر سوالات اٹھا دیے!
  • غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں کی مزاحمت کی فتح ہے‘سراج الحق
  • حیدرآباد: گرائونڈ کی عدم دستیابی کے باعث کھلاڑی رانی باغ میں پریکٹس کرتے ہوئے
  • ثانیہ مرزا سے شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کردار کشی کی گئی: محمد شامی
  • صدر ٹرمپ اور سستی کی افادیت
  • ماضی کی بات نہیں کرتا، حقائق پر بات کریں، شان مسعود