متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے جشن بہار کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی جانب سے جشن بہار کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ:متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے حالیہ دنوں میزبان ممالک میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں، بیرون ملک مقیم چینیوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندوں اور چینی طلباء کے ساتھ چینی نئے سال کا جشن منانے کی سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔
بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں، یوکرین میں چینی سفارتخانے نے 2025 کے نئے سال کا استقبال کیا۔ تقریباً 400 افراد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں یوکرین کے کابینہ کے وزیر نیمچینوف، نائب وزیر اقتصادیات اور تجارتی نمائندے کاچکا اور دیگر شامل تھے۔یوکرینی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین چیزیکوف نے کہا کہ میں تمام چینی باشندوں کو جشن بہار کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ نئے سال میں چینی عوام خوش اور صحت مند ہوں، ملک خوشحال ہو اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کو مزید فروغ ملے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
8 پاکستانیوں کا قتل، ایران شدید صدمے سے دوچار ہے، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان
فائل فوٹوکراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ 8 بے گناہ پاکستانی شہریوں کے لرزہ خیز قتل پر ایران شدید صدمے سے دوچار اور گہرے رنج میں مبتلا ہے۔
ایران کے قونصل جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ بے حسی پر مبنی یہ تشدد انسانیت کے خلاف گھناونا جرم ہے جس کی سخت ترین الفاظ میں پرزور مذمت کی جانی چاہیے۔
حسن نوریان نے 8 پاکستانی شہریوں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ہماری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں، ایسی کارروائیاں دو برادرانہ اقوام کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ بنتی ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم سب ہر قسم کے تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہوں۔