ایپل نے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کے لیے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں، جن میں کئی دلچسپ فیچرز شامل ہیں۔
ان اپ ڈیٹس میں ایپل نے وژوئل انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کی ہے، جس کے ذریعے صارفین پوسٹرز یا فلائرز سے براہ راست ایونٹس کو کلینڈر ایپ میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اپ ڈیٹ کے بعد ایپل کے فون سے مزید پودوں اور جانوروں کی شناخت بھی ممکن ہو گی۔
اس کے علاوہ، ایپل نے خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کے ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو ختم کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ ایک عارضی اقدام ہے اور مستقبل میں صارفین کو اس فیچر کو دوبارہ فعال کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔
ایپل انٹیلی جنس کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام سمریز اب اِٹیلک فونٹس میں ہوں گی تاکہ وہ دیگر نوٹیفیکیشنز سے نمایاں ہو سکیں۔ ان نوٹیفیکیشنز کو اب لاک اسکرین پر بھی منظم کیا جا سکے گا، جو صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔
یہ اپ ڈیٹس ایپل کے صارفین کے لیے کئی نئے امکانات فراہم کرتی ہیں، جس سے ان کے روزمرہ کے استعمال میں سہولت ملے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، نرخوں میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔(جاری ہے)
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔
اس سے قبل، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔