لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں یہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ جلسے کا انعقاد عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر کریں گے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان

اعجاز جمالی : پیپلز پارٹی نے حیدرآباد جلسہ عام کے مقام کا اعلان کردیا

 پی پی پی حیدرآباد نے کہا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 18 اپریل کو ہٹڑی گرائونڈ حیدرآباد بائی پاس پر شام 6 بجے جلسہ ہوگا،جلسہ میں حیدرآباد ڈویژن کے عوام بھرپور شرکت کریں گے، پیپلز پارٹی رہنما  فریال تالپور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا 18 اپریل کو جلسے کی تیاریوں  کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم جمیل الزماں شریک ہوئے ،  پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، صوبائی وزراء علی حسن زرداری، محمد علی ملکانی، معاون خصوصی قاسم نوید قمر ، سہیل انور سیال، رفیق احمد جمالی، شفقت شاہ شیرازی، پیر مجیب، راول شرجیل میمن بھی شریک ہوئے

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

اجلاس میں 18 اپریل کو جلسہ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،جلسہ میں حیدرآباد ڈویژن کے عوام بھرپور شرکت کریں گے، اجلاس میں آگہی دی گئی ،

فریال تالپور کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 18 اپریل کو ہٹڑی گرائونڈ حیدرآباد میں شام 6 بجے جلسہ ہوگا،  18 اپریل کو حیدرآباد میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ دریائے سندھ پر منصوبوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا، سندھ کا بچہ بچہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر 18 اپریل کو جلسہ میں شرکت کے کرے گا،دریائے سندھ ہماری زندگی کی لکیر ہے اس کا پانی کسی اور کو دیا گیا تو سندھ بنجر ہو جائے گی، دریائے سندھ پر ہم کسی قسم کی انجینئرنگ کو تسلیم نہیں کرتے،پانی کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ 1991 کے معاہدے کے تحت ہونی چاہیے، 

گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا صحافی کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر وزارت داخلہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
  • سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع
  • ٹل پاراچنار روڈ کیلئے کے پی حکومت کی ملک بھر سے 158 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت
  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ لیکن میزبانی کون کرے گا؟ پتہ چل گیا
  • سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
  • آٹھ فروری کو حقیقی نمائندوں کے بجائے جعلی قیادت مسلط کی گئی، تحریک تحفظ آئین
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ