سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
کراچی:ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے سے 7263 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ،فی بوری 1411 روپے ریکارڈکی گئی
لاہور(اوصاف نیوز)ملک کے بیشترشہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411روپے ریکارڈکی گئی
جوپیوستہ ہفتہ کے کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1397روپے کے مقابلہ میں 1.01فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کی سطح پربرقرارہے۔
اعدادوشمارکے مطابق 10اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381 روپے، راولپنڈی 1350روپے، گوجرانوالہ 1440روپے، سیالکوٹ 1420روپے، لاہور 1476روپے،
فیصل آباد1430 روپے، سرگودھا1370روپے، ملتان 1429روپے،بہاولپور1450روپے، پشاور1399روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1380روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313روپے، حیدرآباد1337روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1433روپے، کوئٹہ 1450روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1337روپے ریکارڈکی گئی۔
پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ