اورنج لائن میٹرو ٹرین پیکیج فیز 2 کی خریداری کا سکینڈل, ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جمال الدین: نیب لاہور نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پیکیج فیز 2 کی مشینری خریداری میں خورد برد کے الزام میں 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں مشینری خریداری کے فنڈز میں خورد برد کی۔
نیب لاہور کے مطابق ملزمان میں مظہر حسین آصف، عبد الرزاق، اقرار حسین، محمد عامر لطیف اور سید مسور حسین شاہ شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مشینری خریداری کے دوران کک بیکس لئے اور مہنگے داموں مشینری منگوائی، جس سے ایک ارب سے زائد روپے کی خورد برد ہوئی۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
نیب لاہور نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے فنڈز کا غلط استعمال کیا، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔ ریفرنس ایڈمن جج قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اور 3 فروری کو ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اورنج لائن میٹرو ٹرین
پڑھیں:
کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
—فائل فوٹوایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کر کے کویت سے گرفتار 2 ملزمان کو لاہور منتقل کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 سال سے لاپتہ کمسن بچی کو بھی وطن واپس منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان اغواء اور جعلسازی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔