190ملین پاﺅنڈ ریفرنس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2025) 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں،رجسٹرار آفس نے کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔رجسٹرارآفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔ اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں۔ اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں 14سال جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو معاونت پر7سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیںعدالت میں دائر کی تھیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری کے توسط سے 190ملین پاﺅنڈ عدالت عالیہ میں اپیلیں دائر کیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا تھا۔ استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، عدالت سزا کو کالعدم قرار دی جائے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا تھا۔ قبل ازیں 17جنوری کو 190ملین پاﺅنڈ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو14سال اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا ۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہو گی جبکہ بشریٰ بی بی اگر جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گی۔عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا حکم بھی دیاتھا ۔عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی تھی جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا تھا ۔فیصلہ سنانے کے بعد جج ناصر جاوید رانا عدالت سے روانہ ہو گئے تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی عمران خان عمران خان اور 190ملین پاﺅنڈ اور بشری گیا تھا
پڑھیں:
۔190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران اور بشریٰ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عاید
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عاید ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عاید کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، سرٹیفیکیٹ لگایا جائے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے پر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا۔