Express News:
2025-01-30@17:50:23 GMT

تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

لاہور:

تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری  درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔

جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں یہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ جلسے کا انعقاد عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ، درخواست جمع
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستا ن پر جلسے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا