تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت شو کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گراؤنڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔
جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے لیے
پڑھیں:
تحریک انصاف نے 8فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
مزید :