محبت میں گرفتار خاتون لڑکے سے ملنے کی خواہاں، امریکی حکام بھی واپسی پر راضی نہ کر سکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔
ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات ہوئے۔ اس دوران امریکی قونصل خانے کے حکام نے پاکستان آنے والی خاتون سے ملاقات کی۔
حکام نے کہا کہ اگر خاتون مسافر نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے۔ زبردستی خاتون کو کراچی سے امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا۔ اگر ہم نے کراچی سے امریکا زبردستی بھیجا تو وہاں یہ امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف کیس دائر کرے گی۔ کوشش یہی ہے کہ خاتون اونیجا کو راضی کرکے امریکا واپس بھیجا جائے ۔
امریکی قونصل خانے کی ٹیم نے رائے دی ہے کہ خاتون راضی ہوئی تو اس کا ٹکٹ بنواکر واپس امریکا روانہ کردیں گے، تاہم ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون تاحال واپس جانے سے انکار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون ندال میمن نامی لڑکے سے ملنا چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانسہرہ: خاتون سمیت 4 منشیات فروش گرفتار
—فائل فوٹومانسہرہ میں پولیس نے خاتون سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے قبضے سے چرس، آئس، ہیروئن اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
کراچیمبینہ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی اور کالج کے...
مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش عارف سے 540 گرام ہیروئن اور 1 پستول برآمد ہوا ہے۔
منشیات فروش آصف کے قبضے سے 560 گرام آئس اور 30 بور کا ایک پستول ملا ہے۔
فیاض شاہ سے 470 گرام ہیروئن اور 1 پستول بر آمد ہوا، جبکہ خاتون منشیات فروش زوجہ عبداللطیف سے 2 کلو گرام سے زائد چرس بر آمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔