سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرائوں کے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر احکامات جاری کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور دیگر بھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ یہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کو پریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتے ہیں۔عدالت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کو پریشان اور ہراساں کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے خلاف کارروائی ٹریفک سگنلز پر سندھ ہائیکورٹ

پڑھیں:

لاہور پولیس کی کارروائی، تفریحی مقامات پر بچوں کو ہراساں کرنے والا جنسی درندہ گرفتار

لاہور پولیس کے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 15 پر کی گئی ایک کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق پبلک پارک بچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش شخص گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کرا جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈولفن نے کہا کہ ایف پی یو نے اطلاع ملنے کے بعد فوری رد عمل دیا اور کارروائی کرتے  ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔

ڈولفن نے 10 سالہ تنویر کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • پولیس کوٹریفک سگنلز پربھکاریوں کیخلاف آپریشن کرنے کاحکم
  • تفریحی مقامات پر بچوں کو جنسی ہراساں کرنے والا درندہ گرفتار
  • سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • لاہور پولیس کی کارروائی، تفریحی مقامات پر بچوں کو ہراساں کرنے والا جنسی درندہ گرفتار
  • سندھ ہائیکورٹ کا ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں اور بھکاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم
  • کراچی کے کسی سگنل پر خواجہ سراء و بھکاری نظر نہ آئیں: سندھ ہائیکورٹ
  • آئندہ کسی بھی سگنل پر خواجہ سرا اور بھکاری نہ ہوں، سندھ ہائیکورٹ
  • پولیس ہراسانی پر چینی شہریوں نے پروٹوکول کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، ضیاء لنجار