بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز

لاہور:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور سمیت اپر پنجاب کے اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور درجہ حرارت کم ہوگا ۔

اس وقت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث بتدریج درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی محسوس ہو رہی ہیں جب کہ خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بارش برسانے والا سسٹم محکمہ موسمیات داخل ہوگا

پڑھیں:

دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے، شیری رحمٰن

سینیٹر شیری رحمٰن— فائل فوٹو

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، دنیا کو ماحولیات تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

متنازع پیکا ایکٹ، پی ایف یو جے کی آج ملک گیر احتجاج کی کال

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ سے میڈیا، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروباری برداری کو سمجھنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا،

متعلقہ مضامین

  • مغربی ہواﺅں کے اثرات لاہور میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا امکان
  • پنجاب بھر میں موسم خشک، بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات
  • مغربی ہواؤں کی انٹری، لاہور میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا امکان
  • بارش برسانے والا سسٹم ملک میں کب داخل ہورہا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری
  • کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے، شیری رحمٰن
  • پنجاب میں موسم خشک، درجہ حرارت میں اضافہ
  • بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان،موسمیات