WE News:
2025-01-30@13:47:09 GMT

تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے ایک بار پھر 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلسے کی درخواست پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ڈپٹی کمشنر کو دیں گی۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخبات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں 15 جنوری کون سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ انتخابی دھاندلی: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کو 8 فروری کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو ایک بار ہھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا ایک مؤقف ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی دھاندلی کے ایجنڈے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی سے سانحہ 8 فروری تک

دوسری جانب وفاقی حکومت عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کرچکی ہے، 20 جنوری کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں رواداری ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ’8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منایا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپورٹس مین اسپرٹ پنجاب پی ٹی آئی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ عطااللہ تارڑ عمران خان مولانا فضل الرحمان مینار پاکستان یوم تعمیر و ترقی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپورٹس مین اسپرٹ پی ٹی ا ئی چیف ا رگنائزر عالیہ حمزہ عطااللہ تارڑ مولانا فضل الرحمان مینار پاکستان یوم تعمیر و ترقی یوم تعمیر و ترقی مینار پاکستان فروری کو ملک پی ٹی ا ئی کا فیصلہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کا حال میں بھی منظور کردہ متنازع پیکا قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑعوام کے حق پر لگا ہے، یہ ایکٹ سچ کو دبانے کے لیے لگایا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو بھی یوم سیاہ میں دعوت دیتے ہیں، صحافی بھی جلسے میں شریک ہوں، ہم کسی لولے لنگڑے این او سی پر جلسہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ کسی قدغن کو نہیں مانیں گے، جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو یوم سیاہ منائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ، درخواست جمع
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستا ن پر جلسے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا