بھارت میں خاتون نے موبائل نگل لیا؛ آپریشن کے دوران ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔
خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔
آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فون
پڑھیں:
امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک‘2زخمی
امریکی ریاست انڈیا نا میں فائرنگ کے بعد پولیس نے جائے وقوع کی ناکا بندی کررکھی ہےواشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیانا کے علاقے الکاٹ کی مارٹین سپر مارکیٹ میں حملے کے دوران شدید فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا،جب کہ واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے۔ انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ہم ریاستی و مقامی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں،جب کہ حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے۔