ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو وائٹ ہاﺅس دورے کا دعوت نامہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو آئندہ ہفتے وائٹ ہاﺅس کے دورے پر مدعو کیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے نیتن یاہو صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے.
(جاری ہے)
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری وائٹ ہاﺅس کے ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان قیام امن سمیت دونوں ممالک کے مشترکہ مخالفین کا مقابلہ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان چار فروری کو وائٹ ہاﺅس میں ملاقات متوقع ہے دونوں راہنماﺅں کے درمیان گزشتہ برس بھی ملاقات ہوئی تھی جب نیتن یاہو نے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو میں جا کر ان سے ملاقات کی تھی. وزیر اعظم نیتن یاہو ایسے موقع پر واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کر رہے ہیں جب امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی کے نتیجے میں اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان 15 ماہ کی لڑائی کے بعد رواں ماہ ہی جنگ بندی ہوئی ہے جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کے پاس موجود یرغمالوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل اپنی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو آزاد کر رہا ہے صدر ٹرمپ کی 20 جنوری کو حلف برداری سے ایک روز قبل حماس نے اسرائیل سے کیے گئے معاہدے کے تحت تین یرغمال خواتین کو رہا کیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی تھی. جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے اب تک مجموعی طور پر سات یرغمالی خواتین کو رہا کیا ہے جب کہ اسرائیلی جیلوں سے لگ بھگ 300 قیدی رہا ہو چکے ہیں غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا امریکہ اور بعض یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1200 افراد ہلاک اور 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا جبکہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وائٹ ہاﺅس نیتن یاہو کے درمیان حماس کے
پڑھیں:
کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی و جسمابی معائنے کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
طبی معانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا جسمانی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ذہنی ٹیسٹ بھی اچھا رہا، ان کا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طبی معائنے کے حوالے سے کہا ’مجموعی طور پر میں نے خود کو اچھی صحت میں محسوس کیا، میں نے سوچا کہ بائیڈن سے مختلف ہونا چاہیے، اس لیے میں نے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور تمام جوابات درست دیے۔‘
دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پرصحتمند ہیں اور بطور سربراہ مملکت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے مکمل اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر چین کے ساتھ معاہدے پر آمادہ
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی طبی رپورٹ میں چند معمولی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جن میں دھوپ کی وجہ سے جلد کو ہونے والا نقصان اور گزشتہ سال قاتلانہ حملے کے دوران دائیں کان پر گولی لگنے کے بعد کا نشان شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا جوبائیڈن ذہنی معائنہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر طبی رپورٹ