City 42:
2025-04-15@09:48:02 GMT
پی ٹی آئی کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا۔
ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے آج درخواست دی جائے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی ہے ، پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ اور مدیحہ پیدا ہوئیں۔ سیالکوٹ پولیس شوہر کی حوالگی کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ امیگریشن اور نادرا سے پی او سی کے لیے رجوع کرنے پر درخواست مسترد کر دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے شخص کو شہریت نہ دینا شہریت کے قانون 1951 کی شق 10 کی ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے، جس پر اعلی عدلیہ متعدد فیصلے بھی جاری کر چکی ہے۔استدعا کی گئی کہ خاوند کی ملک بدری کو روکا جائے، پی او سی جاری کرنے اور خاوند کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دیا جائے۔