ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احمد اسحاق جہانگیر کو کو عہدے سے دیا گیا
پڑھیں:
پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر رجب بٹ موٹر بائیک حادثے میں زخمی
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور اُن کے دوست جہانگیر بٹ ہیوی بائیک ایکسیڈنٹ حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر کی ویڈیو کے مطابق رجب بٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جب کہ ساتھی دوست جہانگیر بٹ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
رجب بٹ کے دوست مان ڈوگر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں حادثے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر بٹ کو سر میں دس ٹانکے لگے ہیں اور وہ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کو 50 ہزار جرمانہ اور جانوروں کے حقوق پر ماہانہ ویڈیو بنانے کی سزا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ ڈاکٹرز اُن کے دوست جہانگیر بٹ کی مرہم پٹی کر رہے ہیں۔
یاد رہے رجب بٹ کا شمارپاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس دسمبر کے آخر میں ان کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات خبروں میں زیادہ نمایاں رہیں۔
اس کے علاوہ ماضی میں رجب بٹ شادی کے دن تحفے میں شیر کےا بچہ اور نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر بھی تنازعات کا شکار رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Accident rajab butt youtuber