اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، 227.640 کلو گرام منشیات برآمد ،7ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں کے دوران 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی اور 7ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 7کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کاروائیوں میں2کروڑ50لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد کلو گرام کے قریب
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب؛ 3 ملزمان گرفتار
کراچی:ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
کارروائی میں خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت فریدہ، خبیب اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جو بہادرآباد میں واقع ایک فلیٹ سے گرفتار کیے گئے۔
ملزمان سے 2500 یورو اور 50 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ ان کے قبضے سے چیک بکس، پرائز بانڈ، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔
چھاپا مار کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔