سعودی شہزادے محمد بن فہد بن عبد العزیز وفات پا گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مرحوم سعودی فرمانبروا فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 75 سالہ شہزادے محمد بن فہد کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
شہزادہ محمد بن فہد نے سعودی عرب میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سانتا بیریرا سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
محمد بن فہد تعلیم مکمل کرنے بعد واپس سعودی عرب آئے اور اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہے۔
شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان متعارف کرایا۔
سعودی عرب میں انسانی بہبود کے متعدد کامیاب اسکیموں کے اعتراف میں 2002ء میں انھیں اقوام متحدہ کا عالمی ایوارڈ بھی ملا تھا۔
ایوان شاہی نے شہزادہ محمد بن فہد کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد بن فہد فہد بن
پڑھیں:
ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر انکے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ملتان، علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے اساتذہ اور طلبائے کرام موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ کاظم نقوی، علامہ سید تنویرالکاظم گیلانی، مولانا سید علی سجاد نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم عالم دین کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔