9مئی مقدمات؛ عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، شبلی فرازاور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد انسداد دہشتگردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب، فوادچودھری اور خیال کاسترو پر فردجرم عائد کردی،پی ٹی آئی رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر اور تھانے پر حملے کے کیس میں فردجرم عائد کی گئی۔عدالت نے کیسز کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی، شبلی فراز
شبلی فراز - فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں، حکومت نے بند کیے، اُن لوگوں نے بند کیے، جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں کچھ ایسے لوگ شامل تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، علی امین پر مکمل اعتماد ہے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔